ایران نے ایٹمی پروگرام بارے دھمکی آمیز رضامندی ظاہر کر دی، امریکہ کو دھچکا

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جب تک ایران کے مفادات کا تحفظ ہوتا رہے گا، اس وقت تک چھ بڑی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے کا احترام کرینگے ۔انہوں نے یہ بات سوئٹزر لینڈ میں ایک تقریر کے دوران کہی ہے ۔ایران اب یورپی ممالک سے مطالبہ کررہا ہے کہ وہ امریکی دستبرداری کے بعد جوہری سمجھوتے کو برقرار رکھنے کے لیے نئے اقتصادی پیکیج کی پیش کش کریں ۔ان میں

سب سے اہم یہ ہے کہ وہ ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھیں اور یورپی کمپنیاں ایران میں کاروبار کرتی رہیں ۔ادھر امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کوبلیک لسٹ کر نے کی تیاری شروع کردی گئی ہے اور جلد یہ فیصلہ کرلیاجائے گا۔ امریکی حکام نے کہا کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو ذاتی طورپر پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے پرزور حامی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں