پاکستان کا نام اب گرے لسٹ میں نہیں رہے گاکیونکہ۔۔۔ امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر نے بڑی خوشخبری سنا دی۔۔ بھارت جل بُھن کر کوئلہ ہو گیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیرعلی جہانگیرصدیقی نے کہاہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے سے ملکی معیشت پرکوئی فرق نہیں پڑیگا، توقع ہے کہ پاکستان پندرہ ماہ کے اندر گرے لسٹ سے باہرنکل آئے گا، حکومت منی لانڈرنگ کے خلاف قوانین کو مزیدسخت کرنے کیلئے پرعزم ہے، گزشتہ چندسال میں ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے ،

اربوں ڈالر مالیت کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں شاندارتیزی آئی ہے۔ہفتہ کو امریکہ میں پاکستان کے سفیرعلی جہانگیرصدیقی نے غیرملکی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو پیر س میں قائم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی نگرانی کی فہرست میں شامل کرنے سے ملکی معیشتپرکوئی خاص فرق نہیں پڑیگا، توقع ہے کہ پاکستان پندرہ ماہ کے اندر گرے لسٹ سے باہرنکل آئے گا۔پاکستانی سفیر نے کہاکہ حکومت منی لانڈرنگ کے خلاف قوانین کو مزید سخت کرنے کیلئے پرعزم ہے۔پاکستان کی اقتصادی صورتحال کے متعلق انہوں نے کہاکہ گزشتہ چندسال میں ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اورگزشتہ مالی سال کے دوران اقتصادی ترقی کی مجموعی شرح نمو پانچ اعشاریہ پانچ فیصد رہی۔اربوں ڈالر مالیت کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں شاندارتیزی آئی ہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات اور افغانستان میں امن کے حصول کی اہمیت کااعتراف کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں