بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب، کشمیری رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹس کے ساتھ کیا سلوک کیا، جان کر آُکو بھی غصہ آجائے گا

نئی دہلی: (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کا ایک اور گھناؤنا روپ، اپنے خلاف اٹھنے والی آوازیں دبانے لگا۔ ٹویٹر انتظامیہ کے سامنے جھوٹا واویلہ کر کے کشمیری رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کرا دیے۔بھارت کی سوشل میڈیا پر اپنے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کی کوشش، بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام اور ملک میں مسلمانوں پر مظالم کا معاملہ اٹھانے والوں کے اکاؤنٹ بند کرانے کیلئے

ٹویٹر انتظامیہ کو خط، سینکڑوں کشمیری رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کر دیے گئے۔ ٹویٹر حکام کو درخواست انڈین ڈیفنس سائبر ایجنسی کی جانب سے دی گئی۔واضح رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی آوازوں کو ہی نہیں دبا رہی بلکہ بھارتی ریاستی دہشتگردی پر بات کرنے والے پاکستانی رہنماؤں کی فہرست بھی ٹویٹر انتظامیہ کو بھجوائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں