چیف جسٹس کے ڈیم تعمیر فنڈ میں اچانک اتنی بڑی رقم آگئی کہ جسٹس ثاقب نثار کا بھی دل خوش ہو گیا ، یہ رقم کس نے جمع کروائی ؟ شاندارتفصیلات آ گئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینچ کمیشن آف پاکستان کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں ایس ای سی پی نے اٹھا سی ہزارکمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈیموں کے تعمیر میں دل کھول کر عطیات دیں۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں ڈیموں کی تعمیر کیلئے عدالت عظمیٰ کی جانب سے ڈیم فنڈ اکاؤنٹ قائم کرنے کے اقدام کو سراہا گیا ہے اور کمپنیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس قومی معاملے میں سوشل کارپوریٹ ریسپانسی بلٹی کے تحت بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے ڈیم کی تعمیر میں شمولیت ملک کو درپیش پانی کے بحران کے حل میں معاون ثابت ہوگا۔ ان ڈیموں کی تعمیر نہ صرف آنے والے سالوں میں پانی کی ضرورت پوری کرے گی بلکہ اس طرح ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا جو کارپوریٹ سیکٹر کی ترقی و فروغ کا باعث ہوں گی۔ عدالت عظمی ٰنے بجا طور پر کہا ہے کہ ملک کی بقا کے لئے پانی کے وسائل اہم ہیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمو ں کی تعمیر کیلئے فوری اور موثر اقدامات کریں۔ اس سلسلے میں عدالت عظمیٰ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عطیات دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں