“ریحام خان تو جمائمہ کی جوتی کے بھی بر ابر نہیں ہیں۔۔۔۔”معروف صحافی نے کپتان کی سابقہ بیوی کو ایسے القابا ت سے نواز دیا کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جمائماخان بہت اچھے کردار کی مالک ہیں میں نے ان جیسی خاتون اپنی زندگی میں نہیں دیکھی۔ معروف صحافی مبشر لقمان نے عمران خان کی پہلی بیوی کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔نجی ٹی وی پروگرام میں ریحام خان کی لکھی ہوئی کتاب کے اوپر بحث کرتے ہوئے ان

کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف اس کتاب میں بہت کچھ لکھا گیا ہے ۔جمائما خان کا حوصلہ دیکھیں کہ ان کی طلاق کی وجہ پاکستان میں چلنے والیان کے خلاف لابی تھی۔لوگوں نے ان کی زندگی حرام کر دی تھی لیکن اس کے با وجود وہ شوکت خانم کے لیے فنڈ اکٹھا کرتی رہیں اور نمل کے لیے بھی کام کرتی رہیں۔ جس طرح سے انہوں نے اپنے بچوں کو اپنے والد کے قریب رکھا۔اس کی مثال نہیں ملتی۔میں جمائما خان کو سلام ییش کرتا ہوں جب کہ ریحام خان تو جمائما کے نوکروں کی جوتیوں کے برابر بھی نہیں ہیں۔پروگرام کے دوران مبشر لقمان نے ریحام خان کو چڑیل اور ڈائن بھی کہہ ڈالا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی نئی آنے والی کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حمزہ علی عباسی اور گلوکار سلمان احمد کی جانب سے ریحام خان پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایک لاکھ پاؤنڈ لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اب برطانیہ میں بھی ایک لاء فرم کی جانب سے ریحام خان کو ان کی کتاب کے حوالے سے قانونی نوٹس بھیجوایا گیا ہے۔

قانونی نوٹس عمران خان کے قریبی دوست ذوالفقار بخاری عرف ذلفی بخاری، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، ریحام خان کے سابق شوہر اعجاز رحمان اور ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون کی جانب سے بھجوایا گیا۔لندن کی لاء فرم نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ مرکزی درخواست گزار ذلفی بخاری کی ہدایت پر یہ قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔اس نوٹس میں لاء فرم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریحام خان کی آنے والی کتاب میں ان کے مؤکلین کے نام لے کر گمراہ کن واقعات درج کیے گئے ہیں، ان باتوں سے ہمارے مؤکلین کو صدمہ پہنچا اور ان کی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ریحام خان کے ای میل ایڈریس پر بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی آنے والی کتاب میں جو بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگائے ہیں وہ واپس لیے جائیں۔تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ریحام خان کو یہ ای میل موصول ہو گئی یا نہیں۔دوسری جانب ریحام خان نے بھی حمزہ علی عباسی کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ عباسی نے میرے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائیں۔ریحام خان کی جانب سے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ عباسی نے مجھ پر شہباز شریف سے ایک لاکھ پاؤنڈ لینے کا الزام لگایا اور احسن اقبال سے رابطے کا الزام بھی لگایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں