پاکستان سلجھا ہوا ملک ہے،کسی بھی پارٹی کی حکومت قائم ہو ۔۔!!! چین نے ایسا اعلان کردیا کہ بھارت کے تن بدن میں آگ لگ گئی

بیجنگ (این این آئی)چینی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ امید ہے پاکستان بڑے سیاسی عمل بآسانی مکمل کر لے گا، انتخابی عمل اور نتائج سے سدا بہار پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن اینگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاکستان کا انتخابی عمل پر امن اور ہموار طریقے سے سر انجام

پائیگا ٗپاکستان سلجھا ہوا ملک ہے اور یہ اپنے سیاسی و انتخابی عمل کو بہتر طریقے اور آسانی سے پورا کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابی عمل کے نتیجے میں کسی بھی سیاسی جماعت کی حکومت قائم ہو پاک چین تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ پاک چین تعلقات ان چیزوں سے بہت بلند اور گہرے ہیں۔ایران بارے سوال کا جواب دیتے انہو ں نے کہا کہ چین اور ایران مابین ہمیشہ سے اقتصادی و تجارتی تعلقات رہے ہیں اور رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں