پاکستان کا بھارت کو اس کی زبان میں ایسا جواب کہ مودی کہ ہوش ٹھکانے آجائیں گے

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں بھارت نے 7 کشمیریوں کو شہید کیا جب کہ احتجاج کے دوران ایک جوان پر فوجی جیپ چڑھا دی گئی، سری نگر میں بھارتی حکام نے انٹر نیٹ سروسز بھی بند کر دی، پاکستان شبیر احمد شاہ اور آسیہ اندرابی سمیت سیکڑوں حریت رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہے۔

پاکستان بھی تیار
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بھارت خطے کو ہتھیاروں کی دوڑ میں جھونک رہا ہے، پاکستان کو بھی تیار رہنا پڑے گا، بھارتی بیانات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، پاکستان معاملات پُرامن طور پر حل کرنے کا خواہاں ہے لیکن بھارت نہیں چاہتا تو ہم بھی تیار ہیں۔
پانی ہماری شہہ رگ
بھارت کی آبی دہشتگردی سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ ہماری شہہ رگ ہے، کشن گنگا ڈیم پر ذمہ داری عالمی بینک کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں