کشمیریوں کے لئے امید کی کرن نظر آنے لگی، بھارت نے اہم اعلان کر دیا

ممبئی ( آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر میں امن کے لیے بھارتی حکومت تمام سٹیک ہولڈرز سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راجناتھ سنگھ کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کشمیر اور کشمیریوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں

اور یہاں کی تصویر اور تقدیر بدلنا چاہتے ہیں۔ ہم تمام سٹیک ہولڈرز سے بات کرنا چاہتے ہیں اور اسی مقصد کے لیے حکومت نے گزشتہ برس کشمیر پر ایک خصوصی نمائندے کا تقرر کیا تھا۔ حکومت کے خصوصی نمائندے دنیشور شرما اب تک کشمیر کا 11 مرتبہ دورہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسند قیادت بچوں کے ہاتھوں میں پتھر تھما کر انہیں تشدد کے راستے پر گامزن کر رہی ہے۔ میں اْن سے دل کی گہرائی سے اپیل کرتا ہوں کہ اْنہیں جو بھی سیاسی کھیل کھیلنا ہے کھیلیں لیکن بچوں کے مستقبل کو داو پر نہ لگائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں