میں اس پاکستانی کو انعام دوں گا جو ۔۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اعلان کردیا، آپ کس طرح یہ انعام جیت سکتے ہیں ؟ جانئے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خوبصورت پاکستان کا حقیقی چہرہ پیش کرنے کیلئے تصویری مقابلہ کرانے کا اعلان کردیا۔میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنے فالورز سے کہا گیا کہ وہ ان کے ٹویٹ کے جواب میں ایک ایسی تصویر پوسٹ کریں جس سے مثبت پاکستان کا چہرہ سامنے آئے۔یہ مقابلہ 30 جون رات 12 بجے تک جاری رہے گا اور تین بہترین تصاویر کو انعام دیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے درخواست کی کہ ان کی اس پوسٹ کے جواب میں کوئی سیاست، غیر ملکی دشمنی یا منفی باتیں نہ کی جائیں ۔ ایسی پوسٹس کو نظر انداز کردیا جائے گا۔جنرل آصف غفور کے یہ ٹویٹ کرتے ہی پاکستانیوں نے فوری طور پر اپنے موبائل کیمروں کے ذریعے لی گئی تصاویر پوسٹ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، جبکہ کچھ لوگ گوگل کی مدد بھی لے رہے ہیں۔ اگر آپ بھی انعام جیتنا چاہتے ہیں تو گوگل کی بجائے اپنی ذاتی کاوش کو اس مقابلے میں جلدی سے پیش کریں کیونکہ ابھی بھی اس مقابلے کا وقت ختم ہونے میں پورا ہفتہ باقی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں